افغانستان، طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، کمانڈر سمیت 12ہلاک

افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر جنگی طیاروں کی بمباری اور سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت12عسکریت پسند ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کو افغان فوج کی طرف سے جاری بیان میں مغربی صوبہ فرح میں مارے جانیوالے 4 عسکریت پسندوں میں طالبان کے ایک اہم کمانڈرملا نورگل کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لش وا جوواین میں طالبان کے کمانڈر ملا نورگل کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد کارروائی کی گئی جس میں وہ اور اس کے3جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مزید تفصیلات فراہم کیے بغیربیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسزملک بھرمیں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی۔ صوبہ فرح کے گورنر نے کہاکہ ملا نورگل جمعہ کو نیشنل آرمی کے آپریشن میں مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں