ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک باد دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام گھروں تک محدود رہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی حفاظتی تدابیر بطور خاص اپنا کر اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی حفاظتی تدابیر بطور خاص اپنا کر عبادات کیجئے اور خوشیاں منائیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں