ضلع دیرمیں 90 مشتبہ مریضوں میں سے 15 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

ڈپٹی کمشنر لوئر دیر آفس سے جاری پریس ریلیز کہ مطابق ضلع دیر پائین میں 8 قرنطینہ سنٹرز 3 اسولیشن وارڈ اور ایک نگہداشت وارڈ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہیں۔ ابھی تک اسلویشن وارڈ میں 47 آفراد کیلئے سہولیات دی گئے ہیں۔
جبکہ قرنطینہ مراکز میں قیام پذیر تقریباَ 100 افراد کیلئے سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔
اسی طرح 98 گھروں میں قرنطینہ 286 افراد کی ہر قسم دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ضلع کے داخلہ مقامات پر ملک کے دیگھر شہروں سے آئے ہوئے 8000 افراد کو سکرین کیا گیا ہیں، جبکہ تبلیغی حضرات میں 81 افراد پر مشتمل 09 جماعتوں کو بھی سکرین کیا گیا ہیں، اسی طرح بیرون ملک سے آئے ھوئے3696 افراد میں سے 3195 افراد تک رسائی ہو چکی ہیں، اور ان میں ابتدائی معائینہ تشخیص کا عمل مکمل کیا جا چکا ہیں۔
ضلع بھر میں 90 مشتبہ مریضوں میں سے 15 مریضوں میں کرونا وائرس تصدیق ہوئی ہیں جن ابھی تک 2 مریض مکمل طور پر صحتیاب بھی ھو چکے ہیں۔ اور لیبارٹری ریپورٹس کے مطابق 46 مریض کلیئرقرار دئے گئے ہیں،جبکہ 29 مریض کے رزلٹس آنا باقی ہیں۔
صوبائی حکومت کی احکمات کی مطابق متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پیکج بھی فراہم کیا جارہا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں