نقصان کا ازالہ کیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ اونرز

پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس ملک ندیم حسین کی زیر صدارت لاہور میں ہوا۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لیز پر لی گئی گاڑیوں کی قسطیں جمع کرانے کے لئے سہولت دی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ 70ستر ہزار بے روزگار افراد کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

اجلاس میں ملک اعجاز، واجد ڈوگر، عدنان مجید، حاجی عبدالعزیز، عرفان نیازی اور میاں خان بلوچ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں