ماسک اور سینیٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر 18 افراد گرفتار

پاکستان میں کوروناوائرس سے کچھ حد تک محفوظ رکھنے والی اشیاء کو ملزمان ذاتی فائدے کے لئے استعمال کرنے لگے۔ حالیہ دنوں میں فیس ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے مہنگے داموں ماسک اور سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ماسک اور سینیٹائزرز مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شہر بھر میں کیا گیا۔ کینٹ ڈویژن 7، سٹی ڈویژن 4 اور صدر ڈویژن نے 7 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں