لاک ڈاؤن میں مہنگی اشیاء بیچنے والے 19 افراد گرفتار

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران گراں فروشی پر مقدمات درج کر کے 19افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایک اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں 321 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کو ایک لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظرشہر کے 25 پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑےکئے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور نے مزید بتایا کہ ان 25 پوائنٹس پر آٹے کے 18250 بیگز بھیجے گئے تھے جن میں 15744 بیگز اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جراثیم کش اسپرے کا عمل بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments