FBR میں فزیکل تصدیق کی منفی رپورٹ کے باوجود ٹیکس رجسٹریشن کا انکشاف

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر میں فزیکل تصدیق کی منفی رپورٹ کے باوجود سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ اہم ٹیکس چوری معاملات میں بے خبر رہنا شدید بد انتظامی،ملوث افسران کی نشاندہی کی جائے، ایف ٹی او کی رپورٹ کے مطابق بغیر ٹیکس گوشوارے جمع کئےسیلز ٹیکس ادا کئے گئے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ہدایات دی ہیں کہ ان افسران کی نشاندہی کی جائے جنہوں نے ایک ایسے شخص کو جعلی طور پر رجسٹر کیا جس کی پہلی رجسٹریشن کی درخواست فزیکل تصدیق کی رپورٹ نفی میں آنے کی بنیاد پر خارج کی گئی تھی۔
ایف ٹی او رپورٹ کے مطابق جعلی شخص نے بعد میں بغیر ٹیکس گوشوارے جمع کئےاو حکومت کو کسی بھی اسٹیج پر بغیر سیلز ٹیکس ادا کئے۔
چارکروڑ60لاکھ روپے کا ریفنڈ کلیم کیا، ڈائر یکٹوریٹ آف انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن کی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے درخواست دی تھی لیکن آر ٹی او ون کراچی کے مطابق اسکے بزنس کی فزیکل تصدیق نہ ہوسکی،۔