OIC کا وفد اسلام آباد سے LoC روانہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد اسلام آباد سے ایل او سی روانہ ہو گیا۔

او آئی سی کے وفد کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چکوٹھی کا دورہ کرایا جائے گا۔
ائن آف کنٹرول کے دورے پر آنے والے او آئی سی کے وفد کو ایل او سی کی صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کو بھارت کی جانب سے کی جانے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی
واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے یوسف الدوبیے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کے لیے 2 روز قبل پاکستان پہنچا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبیے نے گزشتہ روز وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ دفترِ خارجہ میں پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے معاملات پر تشویش ہے، اس حوالے سے او آئی سی کا سربراہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے وفد کے دورے کا مقصد او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے اس حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں