کراچی، کھلنے والے 50 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت کے 13تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے 50 نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے معاملے پر رجسٹرار سندھ پرائیوٹ اسکولز نے کراچی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا ہے۔
رجسٹرار سندھ پرائیوٹ اسکولز نے اس موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 20 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔
رجسٹرار سندھ پرائیوٹ اسکولز نے میڈیا کو بتایا کہ صدر کے علاقے میں نجی اسکول کی پرنسپل نے انہیں دھمکی دی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 دن میں 50 سے زائد اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 5 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Load/Hide Comments