پٹرول اور ڈیزل 5، مٹی کا تیل 7 روپے سستا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے مارچ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کردی، پیٹرول کی نئی قیمت 111.60 ، ڈیزل122.26 مٹی کے تیل کی قیمت 90.45 روپے لیٹر مقرر،اطلاق آج سے ہوگا۔

وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی، ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم مارچ( سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں