چھ ماہ میں حالات ٹھیک ہوجائیں گے، محمود خان

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سخت وقت ضرور ہے تاہم 6 ماہ میں حالات ٹھیک ہو جائیں گے، عوام گھبرائیں نہیں، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کے لیے سوچتے ہیں۔

پشاور کے علاقے پولسی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی شکایت کرتے ہیں، جس طرح گزشتہ حکومتوں نے ملک کو لوٹا مہنگائی تو آنا تھی۔

انہوں نے عوام کو تسلی دی کہ جلد حالات ٹھیک ہوجائیں گے، میرا لیڈر عمران خان جھوٹ نہیں بولتا جو کہتا ہے کر کے دکھاتا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ بھارت میں پاکستان اور عمران خان کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جولائی تک صوبے میں ہر فرد کو مفت صحت انصاف کارڈ ملے گا، قبائلی ضلع مہمند سے احساس پروگرام کا افتتاح کریں گے، نوجوانوں کو قرضے اور روزگار دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں