ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف سفارتی کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نےکہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف ہماری ثقافتی کامیابی ہے، نریندر مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کابینہ ارکان کوسفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کی کاوشوں کااعتراف سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

کابینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں پاکستان سے متعلق بیان پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سفیر کئی سال کوشش کرتے توبھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی نہ ملتی۔نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا۔

وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے ہوئے نئے تشخص اور عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس کا واضح اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی سطح پر ہونے والی کامیابیاں باعث فخر ہیں، ان کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کا تشخص اور نئے پاکستان کی شناخت سامنے آئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں