کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے خوراک گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سوات (دی سپاٹ ٹائمز) کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے خوراک گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مینگورہ شہر کے نواحی علاقے رحیم آباد میں خفیہ اطلاع ملنے پر کے پی فوڈ اتھارٹی ضلع سوات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر مراد علی اور اپنے چار فوڈ سیفٹی افیسران کے ہمراہ نامی گرامی ملٹی نیشنل مشروبات کے ایک ڈسٹریبیوشن پر چھاپہ مارا جہاں پر ہزاروں لیٹر مشروبات کی بوتلوں پر جعلی ایکسپائری تاریخ چھاپ دی گئی تھی، مذکورہ مشروبات جنوری کے مہینے میں ایکسپایر ھو گئے تھے جس پر مزید چھ مہینے کی جعلی ایکسپایری تاریخ چھاپ دی گئی تھی۔ کے پی فوڈ اتھارٹی نے مشروبات قبضے میں لے کر WSSC کے کچرہ تلف کرنے کے لئے متعین کردہ جگہ پر میڈیا ٹیم کی موجودگی میں ضائع کر دئے۔ ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی نے پشاور سے اپنے پیغام میں کہا کے ٹیم سوات کی کارکردگی قابل ستائش ہیں اور پورے صوبے میں مضر صحت خوراک فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں