وزیراعظم کا 2 ماہ میں 7 ہزار وفاقی ملازمین کی ترقیوں کا حکم

اسلام آباد(نیٹ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ملازمین کی ترقیوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2 ماہ میں 7 ہزار ملازمین کی ترقیوں کا حکم دیا اور کہا کہ 2017 تک 37فیصد ترقیاں نہ کی جا سکیں، 60روز میں تمام پروموشنز پر کارروائی مکمل کی جائے، ملازمین کی بہتر کارکردگی میں یہ رکاوٹ ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 7ہزار سے زائد ترقیوں کا معاملہ زیر التوا ہے، 60 روز میں تمام پروموشنز پر کارروائی مکمل کی جائے اور رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔
Load/Hide Comments