قیمت قابو کرنے کیلئے چینی کی برآمد روکنے اور درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (جنگ نیوز، آئی این پی )قیمت قابو کرنے کیلئے چینی کی برآمد روکنے ، درآمد کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی ، پابندی کے نتیجے میں ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کی برآمدپرفوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمدپرپابندی عائد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اور سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھیج دی گئی ہے۔

حکومت طلب اور رسد کا فرق پورا کرنے کیلئے چینی درآمد بھی کریگی جبکہ چینی درآمد کرنے کی سمری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں