کورونا وائرس سے ہلاکتیں638 ہوگئیں، دنیا میں حفاظتی سامان کم پڑگیا

بیجنگ، جنیوا(اےایف پی، جنگ نیوز) کورونا وائرس سے ہلاکتیں638ہوگئیں، دنیامیں حفاظتی سامان کم پڑ گیا، گزشتہ روزچین میں مزید 72افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، متاثرہ افراد کی تعداد31535ہوگئی، 4826کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ 1778کی صحت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق چین سے پھیلنے والے کوروناوائرس سےمزید 72افراد ہلاک ہوگئے جس کےساتھ ہی ہلاکتوںکی تعداد 638تک جاپہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
31 ہزار 535 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 4 ہزار 826 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد میںسے 1ہزار778مریضوںکی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہاہےکہ دنیا کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئےاستعمال کیے جانے والے ماسک اور دیگر حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا ہے۔