اتفاق رائے سے متفق ہوں، کرپٹ افراد سے مفاہمت کا نہ کہیں، عمران خان

مظفرآباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ہم آہنگی اور اتفاق رائے سے متعلق وہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی بات سے متفق ہیں مگر گھر میں چوری کرنے والے سے دوستی کیسے کروں؟ ۔

بدعنوان لوگ جو کرپشن کر کے پیسے باہر لے گئے ان سے مفاہمت کا مجھے نہ کہا جائے۔

جمہوریت جتنی بھی بری حالت میں ہو تب بھی وہ سب سے بہتر نظام ہے، بدعنوان عناصر کے خلاف میری یہ لڑائی ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ڈیموکریٹ ہوں اور میں اقتدار کے لئے ڈیموکریٹ نہیں ‘ مغرب میں جمہوریت آئی اور وہ خوشحال ہوئے جبکہ مسلمانوں میں بادشاہت کی وجہ سے یہ پسماندہ رہ گئے۔

جتنے خوشحال ممالک ہیں وہاں شفافیت ہے، بدعنوانی نہیں جبکہ غریب ممالک کے پاس سب سے زیادہ وسائل ہیں تاہم کرپشن کی وجہ سے وہ غریب ترین ہیں۔

کوئی میرے گھر میں چوری کرتا ہے اور کرپشن کرتا ہے تو کیا میں ان سے مفاہمت کر لوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں