’عمران خان خود اپنی حکومت کیخلاف اپوزیشن میں ہیں‘

رہنما جے یوآئی ف حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، عمران خان خود اپنی حکومت کیخلاف اپوزیشن میں ہیں۔
پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اگر سکون چاہتے ہو تو وہ صرف قبر میں ملے گا، کیا آپ پورے ملک کو قبرستان بنانا چاہتے ہو؟
جےیوآئی کےرہنما حافظ حمدللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو جے یو آئی ف نے آخر تک ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی، لیکن دونوں بڑی جماعتوں نے پوری اپوزیشن کو مایوس کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کے جے یو آئی ف نے ان دونوں بڑی جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، جےیوآئی کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہیں اگر پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے رابطہ کیا تو پھر یہی متحدہ اپوزیشن کی سات جماعتیں بیٹھ کر اس پر فیصلہ کریں گی۔
Load/Hide Comments