اہلِ کراچی آج کشمیریوں کیلئے ہاتھوں کی زنجیر بنائیں: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ اہلِ کراچی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعتِ اسلامی شاہراہِ فیصل پر شہریوں کا انتظار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو پیغام دینے کا دن ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ آج کا مظاہرہ اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو ایک میسیج دیں کہ یہ جہاد ہے، عزم کا دن ہے، کشمیر کی آزادی کے لیے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کو بھارت کے لیے قبرستان بنا کر دم لیں گے،آج کراچی کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے عظیم الشان ہاتھوں کی زنجیر بنا نے میں بھر پور حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں