پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کیساتھ کھڑا رہے گا، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔
5 فروری، یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے، بھارت کے کالے قوانین کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے طور پر منایا جانا کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ ہے۔نہوں نے مزید کہا کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی ہے، کشمیریوں، امتِ مسلمہ، پاکستان اور عالمی برادری نے بھارت کی ناانصافی مسترد کر دی ہے۔وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ کشمیری 6 مہینوں سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ سے مواصلاتی نظام کی بندش ہے، بھارت نے کشمیریوں کو غیر انسانی حراست اور مواصلاتی ناکہ بندی کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔