موٹر وے پر وین میں آتشزدگی، 11 مسافر جاں بحق

موٹر وے بھیرہ انٹر چینج کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین فیصل آباد سے 17 سے 18 مسافروں کو لے کر اسلام آباد جا رہی تھی۔
موٹروے بھیرہ انٹر چینج کے قریب وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وہ سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا گئی جس سے وین میں موجود گیس سلنڈر پھٹ گیا
حادثے کے باعث 4 مرد، 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 11 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کا شکار گاڑی سے نکال کر بھلوال اور بھیرہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments