خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا: 2 جامعات کو شوکاز نوٹس جاری

خیبرپختونخوا کی 2 جامعات کو معلومات فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
انفارمیشن کمیشن نے معلومات تک رسائی نہ دینے پر ویمن یونیورسٹی مردان اور باچا خان یونیورسٹی کو نوٹس دیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق ڈیڑھ سال سے یونیورسٹیاں درخواست گزاروں کو معلومات فراہم نہیں کر رہی تھیں۔
کمیشن کے مطابق دونوں جامعات کو شوکاز نوٹس میں 7 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments