وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت نوشہرو میں بچی کے قتل کے بارے اعلیٰ سطح اجلاس

پشاور: صوبائی سطح پر خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل، پراسیکیوشن ٹیم، پولیس اور بچی کے وکلاء کیس پر ملکر کام کرینگے،
وزیر اعلیٰ کا سپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی رابطہ،
سپیشل کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کو فوری طور پر فعال بنانے کی درخواست،
کمیٹی ایک ماہ میں سخت ترین سزا کے حوالے سے حتمی سفارشات اور قانون ڈرافٹ پیش کرے، محمود خان
کمیٹی بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرمان بارے واچ لسٹ بنانے پر تجاویز پیش کرے، محمود خان
بچوں سے بدفعلی کے کیسزز کو مختصر ترین وقٹ میں نمٹانے کے لیے سفارشات اور قوانین تیار کی جائیں، وزیر اعلیٰ
وزیر اعلیٰ کا صوبے میں جامع فرانزک لیبارٹری کے قیام پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت،
پنجاب فرانزک لیب کے مطابق ایک ہفتے میں رپورٹ فراہم کر دی جائے گی، پولیس کا وزیر اعلیٰ کو بریفننگ
متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں، پولیس بریفننگ
متاثرہ خاندان تحقیقات سے مطمئن ہونا چاہئیے، وزیر اعلیٰ کی ٹیم کو ہدایت
صوبے میں بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے، محمود خان
اجلاس میں وزیر قانون، سیکرٹری ہوم، سیکرٹری قانون کی شرکت،
سیکرٹری سوشل ویلفیر اور ڈی جی پراسیکیوشنبھی اجلاس میں شریک ،
آر پی او مردان ڈی پی او/ ایس پی انوسٹی گیشن بھی شریک،