ایران قاسم سلیمانی کے قتل پرعالمی عدالت سے رجوع کریگا

ایران کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان ایرانی عدلیہ غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےاحکامات دینے کا اعتراف کیا ہے جو عدالت میں پیش کیے جانے کے لیے مضبوط ثبوت ہوسکتا ہے۔
ترجمان ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوجی کا یہ ایکشن دہشتگردی کی کارروائی تھی۔
ایرانی ترجمان عدلیہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائےگا۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی عدلیہ نے کہا تھا کہ یوکرین کا طیارہ غیر ارادی طور پر مار گرائے جانے کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں سمیت قاسم سلیمانی 6 افراد کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت ہوئی تھی ۔

اس واقع کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں