ہفتہ باچا خان،اے این پی خیبرپختونخوا نے پروگراموں کا شیڈول جاری کردیا

پشاور ڈویژن کا جلسہ عام 20جنوری کو نوشہرہ جبکہ جنوبی اضلاع کا جلسہ عام 22جنوری کو بنوں میں منعقد ہوگا
ہزارہ ڈویژن میں برسی تقریب 25جنوری جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کا جلسہ عام 26جنوری کو بٹ خیلہ میں ہوگا
ہفتہ باچا خان کا باقاعدہ افتتاح صوبائی صدر ایمل ولی خان 20جنوری کو باچا خان مرکز میں کریں گے
21جنوری کو باچا خان سکولز اور 23جنوری کو متبادل تعلیمی نظام کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا
24جنوری کو پی ایس ایف اور 25جنوری کو خواتین کا سیمینار باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا
27جنوری کو باچا خان مرکز پشاور میں ہفتہ کا اختتامی پروگرام منعقد ہوگا،جس میں پارٹی قائدین شرکت کرینگے
پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے ہفتہ باچا خان کی مناسبت سے جلسوں اور سیمیناروں کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے،جس کے مطابق پشاور ڈویژن کا بڑا جلسہ عام نوشہرہ امان گڑھ میں 20جنوری کو منعقد ہوگا، 22جنوری کو بنوں میں جنوبی اضلاع، 25جنوری کو ہزاورہ ڈویژن جبکہ 26جنوری کو ملاکنڈ ڈویژن کا بڑا جلسہ عام بٹ خیلہ میں منعقد ہوگا۔ان تمام بڑے اجتماعات سے اسفندیار ولی خان سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین باچا خان اور ولی خان کی برسیوں کے حوالے سے خصوصی خطاب کرینگے۔اسی طرح صوبائی صدر ایمل ولی خان کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ باچا خان اور ولی خان کی مناسبت سے ہفتہ بھر باچا خان مرکز پشاور میں بھی خصوصی سیمیناروں اور پروگرامات کا انعقاد کیا جائیگا۔21جنوری کو باچا خان مرکز پشاور میں صوبہ بھر کے باچا خان سکولز کے طلباء اور طالبات کا خصوصی پروگرام منعقد ہوگا، 23جنوری کو متبادل تعلیمی نظام اور باچا خان کا تعلیمی نظام کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا جس میں ممتاز تعلیم دان باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کے آزاد سکولز کے حوالے سے خصوصی مقالے پیش کرینگے۔24جنوری کو پی ایس ایف اور طلباء تنظیموں کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوگا جبکہ 25جنوری کو قومی تحریک میں خواتین کے کردار کے عنوان سے سیمینار باچا خان مرکز پشاور میں ہوگا۔27جنوری کو باچا خان مرکز پشاور میں ہفتہ کا اختتامی پروگرام منعقد ہوگا،جس میں پارٹی قائدین خصوصی طور پر شرکت کرینگے اور اختتامی پروگرام میں ڈرامہ،کوئز شو کے علاوہ باچا خان امن مشاعرے کے عنوان سے مشاعرہ بھی منعقد ہو گا جس میں صوبہ بھر کے ممتاز شعراء کو دعوت دی جائیگی۔