سیکریٹری سندھ بدرجمیل پراسرار طور پر لاپتہ

سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق سندھ بدرجمیل آفس جاتے ہوئے پراسرار طورپرلاپتہ ہو گئے۔

ایس ایس پی سائوتھ کے مطابق بدرجمیل کی اہلیہ نے رابطہ کیا ہے، بدرجمیل کی رہائش ایسٹ ضلع کے پی ای سی ایچ ایس میں ہے جبکہ ان کی لوکیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آئی ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ روزقبل کےایم سی میں کرپشن مقدمے میں اینٹی کرپشن نے بدرجمیل کونامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بدرجمیل ڈی جی کے ڈی اے،میٹرو پولیٹین کمشنرکے عہدے پربھی تعینات رہے ہیں اور ان کی حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں