ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گل مکئ کا ٹریلر جاری ہوگیا ۔۔

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ملالہ کی بہادری پر مبنی فلم گل مکئ کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ کے اسکول جانے اور تعلیم حاصل کرنے کے شوق کو دکھایا گیا لیکن اس کہانی کے بارے میں مزید مکمل فلم آنے کے بعد ہی بیان کیا جا سکتا.

اس فلم میں ظلم اور بربریت کے تمام پہلوؤ کو اجاگر کیا گیا ہے ۔تعلیم کے دشمنوں کو بھی دکھایاگیا ہے اس کے ساتھ انسانی جانوں کو درندگی سے قتل کرکے سفاکیت دکھائی گئی ہے۔۔ ملالہ کی زندگی پر مبنی فلم گلا مکئ بہت جلد سنیما گھر کی زینت بنے گی۔۔

’گل مکئی‘ پر 2017 سے کام جاری ہے اور اب آخر کار اس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

’گل مکئی‘ کو بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنایا گیا ہے، اس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد ہدایت کار امجد خان نے دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں