پولیو کے6 نئے کیس رپورٹ، 2019 میں 134بچے متاثر

پشاور:خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب سے پولیو کے 6 نئے کیس رپورٹ کئے گئے متاثرہ بچوں کے نمونے پچھلے سال کے آخر میں ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جہاں قومی ادارہ صحت نے ان میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔

2019ء میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد134، خیبر پختونخوا میں 91، پنجاب میں 8 اور سندھ میں 24 ہوگئی ہے بلوچستان سے بھی پچھلے سال 11 کیس سامنے آئے تھے۔

انسداد پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق تینوں صوبوں سے دو دو کیس رپورٹ کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی یونین کونسل لچرا کے دو سالہ بچے جبکہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی9 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

لکی مروت میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 31 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں چار ہوگئی۔ پنجاب کےضلع ڈیرہ غازی خان سے 2 اور سندھ کے ضلع جامشورو اور قمبر سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں