پاکستان میں سیاحت کرنیوالی کینیڈین روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا

معروف ٹریول وی لوگر گیبرل نے اسلام قبول کر لیا،
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں باطنی طور پر مسلمان ہی تھی لیکن مجھے یہ حقیقت تسلیم کرتے وقت کافی وقت لگا
انکا کہنا تھا کہ میں پچھلے دس سال سے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہوں، میں نے یہاں ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی ہے مجھے یہاں قلبی سکون محسوس ہوا لیکن اس فیصلے کو لیتے ہے مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں اب ایک سکون اور ٹھہراؤ آیا ہے اور اس میں پاکستانی لوگوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے
انکا کہنا تھا کہ بچپن سے میرا خدا سے رابطہ قائم ہے اور میں چار سال پہلے اپنا مذہب چھوڑ چکی ہوں،
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں میں مسلمان ہوئی نہیں بلکہ اسلام کی طرف پلٹی ہوں
اسلام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اسلام کی تشریح بہت غلط انداز میں ہوئی ہے اور اسلام کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کو دکھایا گیا ہے