والد کے اسمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

مراکش میں 16 سالہ لڑکی نے اسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھاکر خودکشی کرلی۔

مراکش کے علاقے العرائش میں 16 سالہ لڑکی نے اسمارٹ فون نہ ملنے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی، لڑکی نے اپنے والد سے فرمائش کی تھی کہ اس کو اسمارٹ فون دلائیں تاہم اسمارٹ فون نہ دلانے پر لڑکی نے چوہے مارنے کا زہر کھا کر خود کشی کرلی۔

ایک رپورٹ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے تاہم اگر اس حوالے سے اقدامات نہیں کیے گئے تو صورتحال خراب ہوجائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں