جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

ملک کے معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ نور باغ میوہ شاہ قبرستان میں آج شام 7 بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں وہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مرحوم بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928ء میں پیدا ہوئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 91 برس تھی۔
جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم 14 جولائی 2012 ءکو ملک کے 24 ویں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ 31 جولائی 2013ءکو انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دیا۔
Load/Hide Comments