ایران، امریکی افواج کو دہشت گرد تسلیم کرنے کا بل منظور

امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کے واقع کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی فوج کودہشت گرد قرار دینے کا بل منظور کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کو ہدایت دیتے ہوئے سپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ سرِ عام لیا جائے۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کو دھمکیاں نہ دی جائیں، جو 52 اہداف کا حوالہ دے رہے ہیں وہ 290 بھی یاد رکھیں۔
حسن روحانی نے کہا ہے کہ 3 جولائی 1988 کو ایرانی مسافرطیارہ امریکی جنگی بحری جہاز سے داغے گئے میزائل سے تباہ ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کچھ دیر بعد ان کے آبائی شہر کرمان میں ہوگی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں