قاضی حسین احمد کو برسی پر بھرپور خراجِ عقیدت

جماعتِ اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی ساتویں برسی پر لاہور میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ، لاہور میں سابق امیرِجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی رہنما امیر العظیم اور سینئرصحافی سہیل وڑائچ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمد جماعت میں بہت تبدیلیاں لائے جس سے جماعت کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملکی سیاست میں قاضی حسین احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Load/Hide Comments