ارمی ترمیم ایکٹ نا منظور، 2 سیاسی جماعتوں نے مخالفت کردی۔

آرمی ایکٹ ترمیم ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ایف ) نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کر دیا

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آج آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے میں جہاں نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایکٹ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، وہاں دوسرے طرف جماعت اسلامی، جے یو آئی ایف اور فاٹا کے ارکان کی جانب سے احتجاجاََ اسمبلی فلور سے واک آوٹ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ، جے یو آئی ایف اور فاٹا کے ممبران نے ایکٹ پر حمایت نہیں کی اور قومی اسمبلی کا فلور چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل جب نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے پر حمایت کے اعلان کی خبریں سامنے آرہی تھیں، اسی وقت مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق کی جانب سے سے ترمیم کی مخالفت کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ نون لیگ او ر پیپلز پارٹی کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیم میں حمایت کا اعلان کر دیا گیاتھا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ترمیم میں حمایت کا فیصلہ ان کی پیش کردہ کچھ تبدیلیوں کی بنا پر کیا گیا تھا، لیکن آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بغیر کسی تبدیلی کے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے حکومت کے پیش کردہ آرمی ایکٹ کی حمایت کی ہے ۔

یاد رہے کہ نون لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی پارٹی ارکان کو اس بات کی تلقین کی گئی تھی کہ ایکٹ کی حمایت کا فیصلہ پارٹی کی سینئیر قیاد ت کی جانب سے کیا گیا ہے اور ہم سب اس کو ماننے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایسی خبریں موصول ہو رہی تھیں جس میں ذکر کیا جا رہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں جہاں نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے حمایت کا اعلان کیا ہے، وہاں ہی دوسری طرف جماعت اسلامی ، جے یو آئی ایف اور فاٹا کے ممبران نے اسمبلی کے فلور سے واک آوٹ کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں