خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم میٹرک پاس نکلے

خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان میٹرک پاس نکلے، ملنے والی دستاویز کے مطابق نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔
اکبر ایوب اس سے پہلے وزیر مواصلات تھے، ان کا قلمدان تبدیل کرکے آج اُنہیں صوبے کا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق مشیر تعلیم ضیاء اللّٰہ بنگش کی تعلیمی قابلیت ماسٹرز تھی، اُن کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا۔
وزیر تعلیم اکبر ایوب نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ تعلیم سے فرق نہیں پڑتا، اُنہیں پالیسی بنانی ہے، تعلیم کے شعبے میں تجربہ ہے اور ان کے پاس انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر تعلیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کا انتظامی تجریہ کافی وسیع ہے۔
Load/Hide Comments