لکی مروت میں خودکش دھماکا

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ڈی پی او لکی مروت قاسم علی خان کے مطابق دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضا ملے ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے لنگر خیل ہاتھی خان میں دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دھماکے کے بعد تحقیقاتی ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

حملہ آور کے ہدف کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ حملہ آور کا تعلق کس تخریب کار گروہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں