بھارتی آرمی چیف کا بیان متنازع قانوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور ایل او سی پر تیاریاں عالمی برادری کی توجہ بھارت میں متنازع شہریت قانون سے متعلق احتجاج سے ہٹانے کی کوشش لگتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات بھارت میں جاری فسادات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور ، موثر اور منہ توڑ جواب دے گی۔

واضح رہے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

اپنے بیان میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام لگایا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے فائر بندی معاہدہ کی مبینہ خلاف ورزی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں