ترناب فارم کے علاقے خٹک مارکیٹ کی دکان میں آگ لگنے سے 10 لاکھ کا کپڑا جل گیا

دکان میں آگ لگنے سے 10 لاکھ کا کپڑا جل گیا
واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی
پشاور (کرائمز رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع ترناب فارم کے علاقے خٹک مارکیٹ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی دیر میں مکمل دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے واقعے میں 10 لاکھ کا کپڑا جل کا راک ہوگیا۔ واقعات کے مطابق علی الصبحتھانہ چمکنی کی حدود میں واقع ترناب فارم کے علاقے خٹک چوک میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے منٹوں میں پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی جس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دکان کے مالک ساجد حسین نے آگ لگنے کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ علاقہ مکینوں نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آپ کی دکان میں آگ لگی ہوئی ہے جب میں اپنی دکان پر آیا تو دیکھا کہ دکان میں پڑا سارا کپڑا جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آگ کسی نہ لگائی ہے یا شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔ آگ لگنے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ دکان میں تقریباً 10 لاکھ کا کپڑا پڑا ہوا تھا جو جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔دکان کے مالک نے صوبائی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں