ایم بی بی ایس 2019 نتائج کا اعلان، فریال مسعود نے 710نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کردیا۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل سالانہ امتحان 2019کے نتائج کا اعلان کردیاجس میں خیبر میڈیکل کالج کی فریال مسعود نے 710نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، امتحان میں الرازی میڈیکل کے14میں سے صرف ایک طالبعلم نے کامیابی حاصل کی ۔ کنٹرولرامتحانات خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل امتحان میں کے ایم سی کی گل رخ نورین ، حسیب احمد اور آر ایم سی کی انوشہ خان نے 706نمبر لیکر مشترکہ طور پر دوسری ، کے ایم سی کے سدریٰ بلقیس 694نمبر لیکر تیسری ،کے ایم سی کی سعدیہ شفیق نے693نمبر لیکر چوتھی اور حرا زاہد نے 692نمبر کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی.


اپنا تبصرہ بھیجیں