فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے مستعفی

سابق وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سابق وزیرِ قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفے سے پاکستان بار کونسل سندھ کی ایک نشست خالی ہوگئی۔
بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے خالی کی گئی نشست پر یاسین آزاد ایڈووکیٹ کا تقرر کر دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے فروغ نسیم کے استعفے اور یاسین آزاد کی تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کر دیئے۔
Load/Hide Comments