خیبرپختونخوا میں چھ نئے آئی ٹی پارکس کے قیام کا منصوبہ

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرانتظام صوبے میں قائم آئی ٹی پارکس کو وسعت دینے کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطح اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔خیبرپختونخوا آئی بورڈ کے ڈاریکٹر عاصم جمشید کی زیرصدارت اس اجلاس میں آئی بورڈ کے ڈاریکٹر ایڈمن عمران خان اور ڈپٹی ڈاریکٹر اپریشن بلال محمد کے علاوہ صوبہ بھر سے سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں مزید چھ آئی ٹی پارکس کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ جامعات کے نمائندگان نے نئے آئی ٹی پارکس کے ماڈل کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز پیش کئے۔اجلاس میں آئی ٹی بورڈ کے ڈاریکٹرایڈمن عمران خان نے شرکاء کو آئی ٹی پارکس کے نئے ماڈل کے حوالے سے بریفنگ دی۔آن کمپس ماڈل کے مطابق نئے آئی ٹی پارکس یونیورسٹیوں کے اندر قائم کئے جائینگے جس سے آئی ٹی کے شعبے کو فروع، اس سیکٹر میں نئے تحقیق کے مواقع اورنوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میئسر ہونگے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈاریکٹر عاصم جمشید کا کہنا تھا کہ آئی بورڈ کے بنانے گئے اس نئے آن کمپس ماڈل کی بدولت جامعات اور آئی ٹی انڈسٹری کے مابین فاصلوں میں کمی واقع ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کوشش ہے کہ صوبے میں آئی ٹی پارکس کو وسعت دی جائے اور آئی ٹی پارکس کی بدولت انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی سے منسلک کاروبار کوصوبے میں مزید مستحکم کیا جائے۔