افغان حکومت کی طالبان کو ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز

افغان حکومت نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کو ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز دے دی ہے ۔

افغان قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے افغانستان ایک ماہ کے لیے طالبان کو جنگ بندی کی تجویز دے رہا ہے جس کے بعد امن بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ طالبان کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مذاکرات میں ان کی حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی شامل ہونا چاہئے۔

حمد اللہ محب کا کابل میں ایک نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ افغان حکومت نے طالبان سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہےتاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ اب بھی ان کا اپنی فورسز پر کتنا کنٹرول ہے اور وہ اپنی کمانڈ کی کتنی اطاعت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں