موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات پر مقدمہ درج

موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات کرنے والوں کے خلاف کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مقدمہ موٹر وے پولیس کے بیٹ افسر خضر حیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

خضر حیات نے پولیس کو بتایا ہے کہ چلتی گاڑی میں فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، یہ واقعہ ان کی بیٹ میں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی بلیو ایریا اسلام آباد کے دانش نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے، جبکہ مقدمے میں نامعلوم خاتون کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے، فحش حرکات کا یہ مقدمہ زیرِ دفعہ 294 درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں