ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا

قمری سال 1441ھ کے ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا، یکم ربیع الاول بروز بدھ مورخہ 30 اکتوبر 2019ء کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ربیع الاوّل بروز بدھ مورخہ 30 اکتوبر 2019ء کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مورخہ 10 نومبر 2019ء بروز اتوار کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیرِصدارت ہوا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں