مولانا سے دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے، میاں اسلم اقبال

پنجاب کے وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اگر گڑبڑ کی تو دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے۔

سنٹرل ماڈل اسکول سمن آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب بیچ کر اسلام آباد خریدنے چلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا نے مارچ کیا تو سہولتیں دیں گے، لیکن ڈنڈا برداروں کے ساتھ نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے اور نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کریں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بے روزگار ہوگئے تو ڈنڈا برداروں کےساتھ اسلام آباد کی طرف چل پڑے ہیں، کشمیر کا مسئلہ پہلے بھی ان کی وجہ سے بگڑا، اب بھی اس تحریک کوختم کرنے کیلئے وہ متحرک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان صرف مارچ کرنا چاہتے ہیں تو سہولتیں دیں گے، اگر گڑبڑ کی تو دہشت گردوں کی طرح نمٹیں گے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہتے، عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی ڈیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ اساتذہ کی عزت واحترام پر کبھی حرف نہ آنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں