اسلام آباد ہائی کورٹ سے نواز شریف کی رہائی کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی منگل تک کے لیے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، انہوں نے عدالتی کارروائی کے چوتھے وقفے کے بعد فیصلہ لکھوانا شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت عدالت کے روبرو وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ انسانی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال اپنے نمائندے مقرر کریں اور اس معاملے پرکریں ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں جیل کے بیمار قیدیوںس ے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ؟

انہوں نے یہ بھی کہاکہ سیکریٹری داخلہ متعلقہ صوبائی حکومتوں سے معلومات لے کر دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں